۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
احمد کریمه استاد فقه دانشگاه الازهر مصر

حوزہ/ احمد کریمہ نے بلندی اور برتری کو مسترد کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ادیان کے درمیان دست بگریبانی نہ ہو اور تمام ادیان کے درمیان مشترک چیزوں میں ہمکاری کی جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ الازہر مصر کے شعبہ فقہ کے استاد احمد کریمہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی خطابات میں منافات اور اختلاف پایا جاتا ہے جن کی اصلاح ہونی چاہیے، کہا کہ : ان موارد میں سے ایک ہم مسلمانوں کا یہ دعوی کرنا ہے کہ ہم افضل ہیں اور یہ بھی کہ آخرت صرف ہماری ہے، لیکن یہ غلط ہے۔

انہوں نے مصر کے ٹی وی چینل سے جاری ہونے والے "التاسعہ" پروگرام میں اس بات کا دعوی کیا کہ: ہم ایسے دعووں کی جانچ پڑتال کرنا چاہتے ہیں کہ جس میں ہم میں سے ہی بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ مسلمان بےنظیر، بہترین، بخشے ہوئے، اور کامل ترین ہیں، اور یہ کہ آخرت صرف مسلمانوں کی کھیتی ہے، یہ بہت غلط دعویٰ ہے کیونکہ خداوند متعال نے کثرت مذاہب  کو قبول کیا ہے، چنانچہ ارشاد باری تعالی ہوتا ہے: (لکم دینکم و لی دین) تمہارا دین تمہارے لئے ،ہمارا دین ہمارے لئے۔

احمد کریمہ نے بلندی اور برتری کو مسترد کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ادیان کے درمیان دست بگریبانی نہ ہو اور تمام ادیان کے درمیان مشترک چیزوں میں ہمکاری کی جائے۔

جس کی وجہ سے احمد کریمہ کو اجتماعی چینلز کے نقد و انتقاد کا سامنا کرنا پڑا مصری ملٹی میڈیا کے فعال رکن محمد ناصر نے اپنے ٹوئٹر کے پیج پر لکھا کہ: یہودی اور مسیحی بھی کہتے ہیں کہ صرف ہم جنت میں جائیں گے، اس لئے ایسا دعوی کرنے والے صرف ہم ہی نہیں ہیں، بلکہ خدا نے تو ہمارے دعوے کی تائید بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ احمد کریمہ  کا رد عمل مصری صحافی ابراہیم عیسیٰ کے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی موجودگی میں آئی ڈی کارڈ سے مذہب کو حذف کرنے اور نصاب میں مذہبی نصاب پڑھانے کی معطلی کے مطالبے کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .